یکم جنوری سے تحریک فروغ اسلام کی ممبر سازی مہم کا آغاز

بھارت کے آئین کو بچانے کے لئے ملک بھر میں تحریک فروغ اسلام کے 5 لاکھ ممبر بنانے کا ہدف: قمر عثمانی

نئ دہلی- ملک بھارت میں آر ایس ایس نواز بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں بنے رہنے کے لئے کسی بھی حد تک گرنے کو تیار ہے، ابھی تک ماب لنچنگ و علاقائی دنگوں جیسے حادثات کا کھیل چھپ چھپ کر کھیلا جا رہا تھا لیکن اب کھلے عام مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ملک کے غیر مسلم طبقے کو اس کام کے لئے اکسانے کا کام کیا جا رہا ہے، جس کے اثرات تیزی سے مرتب ہونا شروع بھی ہو چکے ہیں لہذا اب مسلمانوں کو مل کر کھڑا ہونا ہوگا- یہ باتیں آج جاری ایک بیان میں تحریک فروغ اسلام کے بانی و قومی صدر و درگاہ بندگی میاں امیٹھی شریف،لکھنؤ کے نائب سجادہ نشین حضرت پیر قمر غنی عثمانی قادری چشتی صاحب نے کہیں، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے جہاں بہت سے مسائل ہیں وہیں سب سے بڑا مسئلہ اللہ و رسول جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کھلے طور پر کی جانے والی گستاخیاں ہیں جنہیں مسلمان کسی بھی حال میں برداشت نہیں کر سکتا اسی لئے تحریک فروغ اسلام نے ان مسلمانوں کو جمع کرنے کا کام پچھلے چند سالوں سے شروع کیا تھا جو علاقائی تعصب، برادری کی لڑائی اور سلسلوں کے جھگڑوں سے اوپر اٹھ کر تحفظ ناموس رسالتﷺ کے لئے اپنی قربانیاں پیش کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، اب تک الحمد اللہ ہزاروں لوگ اس مشن سے جڑ چکے ہیں مگر ملک کی موجودہ صورت حال نے ہمیں اس بات پر مجبور کر دیا ہے کہ ہم بھارت کے آئین کو بچانے کے لئے کام میں تیزی لائیں، اس لئے ہم نے فیصلہ لیا ہے کہ یکم جنوری 2022 سے ملک گیر سطح پر *ممبر سازی مہم* کا آغاز کریں گے اور 31 دسمبر 2022 تک کم از کم 5 لاکھ ممبر بنائیں گے جو مل کر بھارت کے آئین کی حفاظت ہی نہیں کریں گے بلکہ آئنی حقوق کا استعمال کرتے ہوئے تحفظ ناموس رسالتﷺ، تحفظ اسلام و شعائر اسلام، تحفظ حقوق مسلمین کریں گے اور دیگر مظلوم طبقوں کی حفاظت اور مدد بھی کریں گے تاکہ ملک بھارت میں امن و امان برقرار رہے۔
عثمانی صاحب نے ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک فروغ اسلام کی ممبر سازی مہم کا حصہ بنیں تاکہ تحریک اپنا ہدف جلد از جلد پورا کر سکے۔

• اگر آپ تحفظ ناموس رسالتﷺ کے لئے اس مہم سے جڑنا چاہتے ہیں اور تحریک فروغ اسلام کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو نیچے دی گئی لنک پر جائیں ⬇️
https://soo.gd/Join_TFI

شعبہ نشر و اشاعت
تحریک فروغ اسلام، الہند

Click on below TAG for more Related post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *